ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان سے بنگلہ دیش روانہ

ٹرافی
loading...

کراچی: پاکستان میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ کی شاندار ٹرافی کو بنگلہ دیش روانہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کی شاندار ٹرافی کی پاکستان آمد کے موقع پرسب سے پہلے ٹرافی کو لاہورکی سیر کرائی گئی جس کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی دامن کوہ کی سیر کے بعد آخری مرحلے میں شہر قائد پہنچی جہاں ورلڈ کپ کرکٹ کی ٹرافی کو چار مقامات پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔

نیشنل سٹیڈیم میں شائقین نے کرکٹ ٹرافی کا دیدار کیا ۔ کراچی میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد ٹرافی کو بنگلہ دیش روانہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی نے اپنے سفر کا آغاز 27 اگست کو دبئی سے کیا تھا۔ ورلڈ کپ ٹرافی 9 ماہ میں 5 براعظموں، 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر کرے گی۔

عالمی کپ کی ٹرافی 16 فروری کو لندن پہنچے گی۔ لندن آمد کے بعد ٹرافی انگلینڈ اور ویلز کا 100 روزہ دورہ کرے گی اور 14 جولائی 2019 کو لارڈز گراﺅنڈ میں  فاتح  ٹیم  کے سپرد کی جائے گی۔  میگا ایونٹ ورلڈ کپ کرکٹ 30 مئی سے 14  جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہوگا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں