زرعی یونیورسٹی فیصل آباد: طالبات کے لیے سائیکل ریس کا اہتمام

سائیکل ریس
loading...

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات کے لیے سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں حصہ لے کر طالبات نے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

لیبارٹری ہائی سکول کی جانب سے طالبات کے لیے سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مرحلوں میں 28 طالبات نے حصہ لیا۔

ریس کے دوران طالبات ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے خوب تیز رفتاری سے سائیکلیں بھگاتی ہوئی نظر آئیں۔ طالبات کہتی ہیں کہ لڑکیاں نہ صرف پڑھائی بلکہ کسی بھی میدان میں لڑکوں سے پیچھے نہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ریس کے انعقاد کا مقصد طالبات کو صحت مندانہ سرگرمیوں سے آگاہی دینا ہے، سائیکل ریس کے اس مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

Spread the love
  • 23
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں