کس وقت لگی چوٹ جلدی ٹھیک ہوتی ہے…حیران کن انکشاف

چوٹ

ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دن میں لگنے والی چوٹ یا زخم تیزی سے بھر جاتے ہیں۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ دن کے اوقات میں لگنے والے زخم رات کو لگنے والے زخموں کے مقابلے میں جلدی بھر جاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق رات کو لگنے والے زخم بھرنے میں اوسطًا 28 روز لگتے ہیں جبکہ دن کے وقت لگنے والے زخم صرف 17 روز میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ایسا ہوسکتا ہے کہ انسانی جسم میں موجود خلیے (سیلز) میں موجود زخم بھرنے کی قوت دن میں لگنے والی چوٹ یا زخم کو بھرنے میں زیادہ معاون ثابت ہوتی ہے بہ نسبت رات میں آنے والے زخموں کے۔
اس تحقیق پر بہت سے طبی ماہرین کی جانب سے تنقید بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

loading...

برطانیہ میں مولیکیولر بائیولوجی کی ایم آر سی لیبارٹری میں کی گئی تحقیق کے مطابق جھلسے ہوئے 118 مریضوں کے مشاہدے میں سامنے آنے والے نتائج میں پائے جانے والے فرق پر سائنسدان حیران رہ گئے۔

اس کے لیے جلے ہوئے 118 مریضوں پر تحقیق کی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کو رات اور دن کے وقت زخمی ہونے والے افراد کے زخم بھرنے میں اوسطً 11 روز کے فرق معلوم ہوا۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں