آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 09 جمعہ۔

برج حمل
آپ اپنے مشاغل کو پورا کر سکیں گے۔ لیکن فضولیات پر اپنا وقت ضائع کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کسی مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔

برج ثور
اپنے جذبات و احساسات کو دوسروں تک پہنچا سکیں گے۔ کسی قریبی ساتھی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ خیالات میںنئی تبدیلی آئے گی۔

برج جوزا
ملازمتی امور میں آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ اہل خانہ میں سے کوئی فرد یا قریبی ساتھی آپ کے کسی کام میں رکاوٹ یا پریشانی کا باعث بننے کی کوشش کرے گا۔

برج سرطان
بعض پرانے مسئلے سر ابھاریں گے۔ گھریلو معاملات میں اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے افسران بالا کے ساتھ تعاون سے پیش آہیں۔

برج اسد
نئی کاروباری تجاویز پر عمل درآمد ہو گا۔ امپورٹ ‘ ایکسپورٹ کے کاروبار میں مالی فوائد حاصل ہو سکیں گے۔ شراکتی امور منافع بخش ہوں گے۔

برج سنبلہ
گھریلو معاملات میں توجہ کی ضرورت ہوگی۔ بعض مسائل سر ابھار سکتے ہیں۔ نئی سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔

loading...

برج میزان
ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ آپ خاص مقاصد کے تحت سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ منافع کا رجحان رہے گا۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔

برج عقرب
ملازمتی امور کی ادائیگی بہتر طور پر ہو سکے گی۔ کاروباری پوزیشن میں استحکام کے لئے محنت درکار ہوگی۔ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں گے۔

برج قوس
کیرئیر میں درپیش مسائل میں کمی اور کاروباری امور ترقی کی طرف گامزن ہونگے اہم کاروباری معاہدے طے ہونگے جو منافع بخش رہیں گے۔

برج جدی
صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تخلیقی کاموں کو سراہا جائے گا۔ یہ ہفتہ خاصی عزت و وشہرت کا حامل ہوگا۔

برج دلو
مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔

برج حوت
گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں