علامہ اقبال کے افکار اور سوچ نے امید کے چراغ روشن کیے، وزیراعظم

وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوم اقبال پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو اتحاد، اتفاق کی تلقین کی اور دعوتِ عمل دی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو خودی کا درس دینے والے مصور پاکستان اور بیسویں صدی کے عظیم صوفی شاعر حضرت علامہ محمد اقبالؒ کا ایک سو بیالیسواں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔

خصوصی پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے افکار اور سوچ نے امید کے چراغ روشن کیے، انہی چراغوں نے منزل اور راستے کی نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور انتہاپسندی پر اقبال کی سوچ آج بھی مشعل راہ ہے، علامہ اقبال نے جن مسائل کی پیشگوئی کی آج ہمیں انھی کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے نزدیک عمل ہی زندگی ہے، خودی پر عمل سے پاکستان کو اقوام عالم میں اصل مقام دلا سکتے ہیں، عظیم مفکر کی فکر اجاگر کرنے کے لیے حکومتی سطح پر خصوصی پروگرام کیے جائیں۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں