لوگ دوسروں کے خلاف سازشوں کے لیے کیسے وقت نکال لیتے ہیں، میرا

اداکارہ ميرا
loading...

لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ویسے لوگوں کے پاس ایک دوسرے کیلئے وقت نہیں ہوتا لیکن سمجھ نہیں آتی لوگ سازشوں کے لیے کیسے وقت نکا ل لیتے ہیں۔

موجودہ دور میں دوست اور دشمن کو پہچاننا مشکل کام ہے ، مخلص دوست ملنا خدا کا بڑا انعام ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ آئے روز میرے بارے میں کوئی نہ کوئی افسانہ کھڑا کر دیا جاتا ہے۔

مجھے اس کا پتہ تک نہیں ہوتا۔میں ایسے لوگوں کے لیے صرف ہدایت کی ہی دعا کر سکتی ہوں۔ جو لوگ صرف سازشیں کرتےہیں۔ان سے درخواست ہے کہ وہ ایسے منفی اقدامات پر توانائیاں صرف کرنے کی بجائے اپنے لیے محنت کریں۔

میرا نے کہا کہ میں ہمیشہ سنجیدگی سے فیصلے کرتی ہوں لیکن بعض لوگ میرے بارے میں اس کے برعکس سوچتے ہیں جو قطعی غلط ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں