صبا قمر انسٹاگرام پوسٹ۔ رشتے آنے لگے

صباقمر

کراچی: بیچاری صبا قمر! نجانے کس سوچ میں گم تھیں کہ سوشل میڈیا پر لکھ دیا ’’پیار کا موڈ ہو رہا ہے!‘‘ بس پھر کیا تھا، اِدھر صبا قمر کے منہ سے یہ الفاظ نکلے اور اُدھر سارے پاکستان سے انہیں رشتے آنا شروع ہوگئے۔

صبا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پیلے رنگ کی قمیض میں ایک خوش رنگ کھلے ہوئے پھول جیسی نظر آرہی ہیں۔

اس تصویر کا عنوان ہے ’’پیار کا موڈ ہورہا ہے!‘‘ معلوم نہیں صبا کا اس بات سے کیا مطلب تھا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے یہی مطلب لیا کہ اُن کا شادی کا موڈ ہو رہا ہے، اور پھر دھڑا دھڑ انہیں محبت اور شادی کے پیغام بھیجنے لگے۔

View this post on Instagram

In the mood for love ❤️

loading...

A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on


ایک صاحب نے اپنی بھرپور تیاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ’’جناب، ہم تو ہر وقت محبت کے موڈ میں ہیں۔!‘‘
ایک اور نے شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ’’صبا آپ محبت کے موڈ میں کیسے ہوسکتی ہیں کیونکہ آپ تو خود محبت کا دوسرا نام ہیں۔‘‘
اور ایک صاحب نے تو خود کو براہ راست کر دیا، کہنے لگے ’’تو پھر مجھ سے محبت کرو!‘‘
اور ایک دل جلے نے سرد آہ کھینچتے ہوئے یہ شعر صبا کی نظر کر دیا ’’وہ پھول ہی کیا جس میں خوشبو نہ ہو، وہ دل ہی کیا جس میں محبت نہ ہو‘‘

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں