ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ: نیوزی لینڈ کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

toss

ابو ظہبی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی سائڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس پہلے میچ کی طرح نیوزی لینڈ نے جیت لیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وننگ کمبی نیشن برقرار رکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں ان فٹ جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں