بابرغوری سہیل منظور اور ارشد وہرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد: ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ایم کیوایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماؤں کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چاروں افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں جن میں سابق وفاقی وزرا بابر غوری، احمد علی، خواجہ سہیل منصور اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا شامل ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں