لاہور:نیب کا سابق سرکاری افسر کے گھرچھاپہ، 33 کروڑ برآمد

ایڈیشنل ڈائریکٹر

نیب کی ٹیم نے ایک سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔

نیب لاہور کی ٹیم نے 16 گریڈ کے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔

نیب حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں 10 کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ہے جب کہ 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی شکل میں ہیں۔

حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں تین کروڑ روپے مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی شامل ہیں۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں