سلمان خان اپنی بھانجی الیزہ اگنی ہوتری کے ساتھ فلم کرنے کو تیار

file photo
loading...

یوں تو بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان فلم انڈسٹری میں کترینہ کیف، زرین خان اور سوناکشی سنہا سمیت متعدد اداکاراؤں کو متعارف کراچکے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ سلمان خان کو بولی وڈ میں نئے ہیروز کو بھی متعارف کرانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔

جہاں گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ‘‘لوراتری’’ میں انہوں نے اپنے بہنوئی آیوش شرما کو متعارف کرایا تھا، وہیں اب وہ اپنی بھانجی کو متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ سلمان خان اپنی اگلی ایکشن رومانٹک کامیڈی فلم ‘دبنگ تھری‘ میں اپنی بھانجی کو متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکار کے قریبی ذرائع نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ سلمان خان اپنی آنے والی فلم ‘دبنگ تھری’ میں بھانجی الیزہ اگنی ہوتری کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق الیزہ اگنی ہوتری ان دنوں معروف کوریوگرافر سروج خان سے ڈانس کی تربیت لے رہی ہیں اور ان کی کلاسز کو سلمان خان بھی مانیٹر کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ الیزہ اگنی ہوتری فلموں میں آنے سے قبل رقص پر مکمل دسترس حاصل کریں۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنی آنے والی فلم دبنگ تھری میں ہی اپنی بھانجی کو متعارف کرانا چاہتے ہیں، تاہم انہیں کیا کردار دیا جائے گا، اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دبنگ تھری میں الیزہ اگنی ہوتری کو اہم کردار دیا جائے گا، ساتھ ہی انہیں فلم میں کسی گانے پر پرفارمنس کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ الیزہ اگنی ہوتری سلمان خان کی بڑی بہن الویرہ خان اگنی ہوتری کی بیٹی ہیں

الویرہ خان اگنی ہوتری نہ صرف فلم پروڈیوسر ہیں بلکہ وہ فیشن ڈیزائنر بھی ہیں، انہوں نے فلم ہدایت کار اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری سے 1996 میں شادی کی

الیزہ اگنی ہوتری سلمان خان کی بڑی بھانجی ہیں، جو سوشل میڈیا پر متحرک رہنے سمیت اپنے ماموں کے ساتھ بھی نظر آتی رہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنی آنے والی فلم دبنگ تھری میں ہی اپنی بھانجی کو متعارف کرانا چاہتے ہیں، تاہم انہیں کیا کردار دیا جائے گا، اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دبنگ تھری میں الیزہ اگنی ہوتری کو اہم کردار دیا جائے گا، ساتھ ہی انہیں فلم میں کسی گانے پر پرفارمنس کرائے جانے کا بھی امکان ہے۔

Spread the love
  • 24
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں