شہبازشریف کی وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری سےملاقات مختلف پراجیکٹس پرتبادلہ خیال

لاہور: خادم اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی وفاقی وزیر توانائی سے ملاقات ہوئی ۔ جس میں جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی سہولت کے لئے مختلف پراجیکٹس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 شہبازشریف نے وفاقی وزیر  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔ جنوبی پنجاب مسلم لیگ (ن) کیلئے اولین ترجیح  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو اور سپیڈو بسیں روزانہ لاکھوں مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ جنوبی پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔

’’۔100 ارب روپے کے کسان پیکیج سے کاشتکار خوشحال اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا۔جنوبی پنجاب کی بدحالی کی بات کرنے والوں نے اپنے دور میں کبھی عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے کے وسائل نچھاور کئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو مزید خوشیاں دے گی۔جنوبی پنجاب کی ترقی کی ذمہ داری نبھائی اور آئندہ بھی نبھاتے رہیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے پروگراموں پر پیشرفت کی میں خود نگرانی کر رہا ہوں۔ اویس احمد لغاری نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے تاریخی بجٹ دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں