شادی کے بعد بچے اور فیملی میری پہلی ترجیح ہوگی‘ کترینہ کیف

شادی کے بعد بچے اور فیملی میری پہلی ترجیح ہوگی

جلد شادی کی خوشخبری سناوں گی ، اور شادی کے بعد فیملی میری ترجیح ہوگی ۔
مشہور بھارتی اداکارہ  کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف سے حالیہ انٹرویو میں ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر کترینہ کا کہنا تھا وہ بہت جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی ۔

ان سے پوچھا گیا کہ آپ شادی کے بعد بھی اپنے کام کو جاری رکھیں گی جس پر ان کا کہنا تھا جب میں شادی کروں گی اور میرے بچے ہو جائیں گے تو میری پہلی ترجیح میری فیملی ہو گی۔تاہم دوسری جانب کترینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک بات پر یقین رکھتی ہیں کہ کسی کے لئے بھی اپنی ذاتی کوگم نہیں کرنا چاہئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں