بنگلہ دیش 8 سال بعد 15 جنوری سے ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔

ڈھاکہ : بنگلہ دیش 8 برس بعد رواں ماہ سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، سیریز 15 جنوری سے شروع ہو گی جس میں میزبان بنگلہ دیش کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اس سے قبل بنگلہ دیش نے آخری بار 2010ء میں سہ ملکی سیریز کی میزبانی کی تھی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے تحت سیریز سے قبل بنگلہ دیش الیون اور زمبابوے الیون کے درمیان 13 جنوری کو وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 15 جنوری سے ہو گا اور ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچ کھیلیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، فائنل سمیت تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں