کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید

کوئٹہ: گنجان آباد علاقے میں واقع زرغون روڈ پر جی پی او چوک  کے قریب زور داربم دھماکا ہوا جس میں ایف سی کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، واقعے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جبکہ  19 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں جس کے بعد وہاں سے شواہد اکھٹے کرنے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کیا گیا اور کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دھماکا جی پی او چوک، لیاقت باغ کے قریب پارکنگ ایریا میں ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خود کش حملہ آور کی 10 سے 15 کلو بارود سے بھری موٹر سائیکل پولیس ٹرک کے ساتھ ٹکرائی جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔  سیکیورٹی فورسز نے شواہد تحویل میں لے کر علاقے کو سیل کردیا۔

آئی جی بلوچستان کے مطابق خودکش بمبار کا نشانہ اسمبلی نہیں بلکہ پولیس تھی اور حملہ آور پیدل تھا۔ خودکش حملہ آورنے ٹرک کو پیچھےسے نشانہ بنایا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں