کپل شرما شو کے مشہور کردار ڈاکٹر گلاٹی واپس آگئے۔

loading...

بھارت کے مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والے سنیل گرور جو اس شو میں ڈاکٹر گلاٹی کا کردار نبھاتے تھے، شو کے میزبان اور مشہور کامیڈین سے جھگڑے کے بعد شو چھوڑ گے تھے اب ایک نئے شو کےساتھ واپس آ رہے ہیں۔  بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شو کو ’سپر نائٹ ود پیڈ مین‘ کا نام دیا گیا جس میں کرشنا ابھیشک، علی اصغر، سگندہ مشرا، سدیش لہری بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ یہ اسپیشل پروگرام 14 جنوری کو نشر کیا جائے گا۔اور اس شو میں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی فلم ’پیڈمین‘ کو پروموٹ کریں گے۔

یاد رہے   کہ سنیل نے شو اس وقت چھوڑا تھا جب  مشہور   کامیڈین کپل شرما گزشتہ سال  آسٹریلیا سے واپسی پر وہ دوران پرواز اپنے ساتھی اداکار سنیل گرور سے لڑپڑے جس سے نہ صرف ان کے کیرئر کا زوال شروع ہوا بلکہ ’دی کپل شرما شو‘ کے مرکزی کردار ڈاکٹر گلاٹی اور دیگر ساتھی شو چھوڑ کرچلے گئے۔سونی ٹی وی کو سب سے زیادہ ٹی آر پی دینے والا پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کی مقبولیت میں کمی آنے کی وجہ سے میزبان کپل شرما ڈپریشن کا شکار ہوئے اور کئی دن ریکارڈنگ سے غیر حاضر رہے جس کے باعث چینل انتظامیہ کو شو بند کرنا پڑگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی ٹی وی نے ایک اسپیشل شو منعقد کیا ہے جس میں سنیل گروور ’دی کپل شرما شو‘ کے 2 مشہور کردار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، سنیل گروور شو میں ڈاکٹر گلاٹی اور رنکو بھابی کا کردار ادا کریں گے ۔ (ذرائع این این آئی)

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں