سفاری زو میں افزائش نسل کے بہترین مصنوعی انتظامات کی بدولت 323جانورو ں اور پرندو ں کی پیدائش

ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا  کہ لاہور سفار ی زو میں بہترین عالمی معیار کی تفریحی سہولیا ت کی فراہمی اور بہتر انتظامات کی بدولت شائقین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،  2017  میں  534273  شہر ی سفاری زو میں میسر تفریحی سہولیات سے مستفید ہوئے جبکہ 2016ء میں سیر کرنے والے شائقین کی تعداد 471661 تھی یوں سال 2017ء میں شائقین کی تعداد میں 62612اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

سال 2017ء میں سفاری زو ک   آمدن  23931645 رہی جو 2016ء کی آمدنی  18914752  روپے سے 5016893 روپے زائد ہے، سفار ی زو میں جانوروں اور

پرندو ں کو ان کی قدرتی آما جگاہوں کے قریب تر ماحول میں رکھنے ، خوراک کے اعلیٰ نظام اور موثر طبی سہولیات کی فراہمی کے باعث انکی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔

loading...

سفاری زو میں فوڈ کورٹ ، بچوں کیلئے پلے لینڈ “فن لینڈ ” اور دیگر تفریحی سہولیات کی وجہ سے صوبہ بھر کے عوام کیلئے ایک پر کشش تفریحی مقام کی حیثیت حاصل کرچکا ہے جس کی وجہ سے شائقین کی تعدا د میں اضافہ ہورہا ہے جو سفاری زو کی انتظامیہ کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ڈی جی وائلڈلائف نے سفاری زو میں جانوروں کی پیدائش و اموات کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2017ء میں مختلف جانوروں اور پرندوں کے مجموعی طورپر 323 بچے پیدا ہوئے جبکہ موذی بیماریوں ، آپس کی لڑائیوں اور طبعی عمر پوری کرجانے کے باعث اموات کی تعداد 135رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سفاری زو لاہور میں مختلف اقسام کے 655پرندے اور 135جانور موجود ہیں اور نئے جانور لانے کے سلسلہ میں معاملات تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

ٹائیگر سفاری میں پانی کی فراہمی کی پرانی بوسیدہ پائپ لا ئن کو بدل کر نئی پائپ لائن بچھا نے کے علاوہ تعمیر و مرمت کے کام مکمل کرکے سفاری کا ماحول ٹائیگرکی قدرتی آما جگاہ کے قریب تر بنادیاگیا اور شائقین کو محظوظ کرنے کیلئے سفید ٹائیگر کو بھی سفاری میں چھوڑ ا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جانوروں اور پرندوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے سفاری زو میں موجود ویٹرنری ہسپتال کو بھی جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے جبکہ اس کی مزید بہتری کا کام بھی جاری ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں