اڈیالہ جیل میں رنگ روغن، کیا کسی خاص مہمان کی آمد ہے؟

سینڑل اڈیالہ جیل

اڈیالہ جیل کے مختلف سیلوں میں رنگ روغن کروایا جا رہا ہے۔ نئے بلب اور نئی لائٹس بھی لگائی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد سے ملحقہ شہر راولپنڈی میں واقع سینڑل اڈیالہ جیل جو بڑے بڑے سیاسی اور غیر سیاسی قیدیوں کی میزبان ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔ اب ایک بار پھر سے خبریں آ رہی ہیں کہ اڈیالہ جیل میں کچھ رنگ و روغن کا کام کیا جا رہا ہے۔ جو کسی خاص مہمان کی آمد کا پتہ دیتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل کے مختلف سیلوں میں رنگ روغن کروایا جا رہا ہے۔ نئے بلب اور نئی لائٹس بھی لگائی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی جیل میں ویڈیولنک کے ذریعے عدالتی سماعت کے لئے سپیشل کمرے بھی بنائے گئے ہیں جب کہ خطرناک اوراہم قیدیوں کو بھی اسی جیل میں رکھا جاتا ہے۔  اس حوالے سے ایسی خبریں بھی گردش میں ہیں کہ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ، ڈی آئی جی جیل خانہ نوید رؤف چودھری نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعیداللہ گوندل کے ہمراہ اتواراورپیرکی درمیانی رات اچانک ہائی سیکیورٹی جیل کا دورہ کیا اور جیل کی تزئین وآرائش کے کام کا جائزہ لیا۔

تاہم  کیا کسی اہم شخصیت کو بطور قیدی لایا جائے گا یا پھر آئندہ چند روزمیں کسی اہم شخصیت نے اس جیل کا دورہ کرنا ہے اس حوالے سے  جیل انتظامیہ نے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چیف جسٹس کو انتخابات میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی بات بھی نہیں کرنی چاہیے، نوازشریف

اپنا تبصرہ بھیجیں