رمضان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے

لوڈشیڈنگ

رمضان المبارک میں صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینا خوش آئند ہے ‘صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،صدرگرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن

لاہور :تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے وزارت توانائی کی جانب سے رمضان المبارک میں پہلی بار صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قر ار دینے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے۔ان کا  کہنا  تھاکہ ہر سال رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مغرب کے بعد صبح تک صنعتی شعبہ میں لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی ،جس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوتا اور قبل از طے شدہ معاہدوں کے مطابق اشیاء نہ فراہم کرنے سے صنعتکاروں کو مالی مشکلات کا سامنا  کرنا  پڑتا ہے جبکہ مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا  ہوتا تھا۔

 مزیدافتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک میں24 گھنٹے مسلسل بجلی کی فراہمی سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کرے گا ۔ انکا  کہنا تھا اس با ر پر امید ہیں کہ لوڈ شیڈنگ   کا رمضان میں  مسلہ نہ ہو۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  متعدد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف، رپورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں