امریکہ اسکاٹس ڈیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ 6افراد ہلاک

امریکی ریاست اسکاٹس ڈیل میں ایک چھوٹا طیارہ آتشزدگی کے باعث تباہ ہونے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے

امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹے طیارے نے اسکاٹس ڈیل ایئرپورٹ سے اڑان بھڑی لیکن کچھ ہی دیر بعد ایری زونا گالف کورس کے قریب جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ تباہ ہو گیا۔پولیس کے مطابق طیارے میں 6 ہی افراد سوار تھے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی۔امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  امریکا نے جنگی بحری جہاز بھیج کر ہماری ملکی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ٗچین

اپنا تبصرہ بھیجیں