پاکستانی فلم’’سات دن محبت ان‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

’’سات دن محبت ان‘‘

فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں‘فلم عیدالفطر پر ریلیز ہو گی

کراچی :پاکستانی فلم ’’سات دن محبت اِن‘‘ کے پہلے ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی شائقین اس کی ریلیز کا انتظار بھی بے صبری سے کرنے لگ گئے ۔فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ یہ 2018 کی پہلی کامیڈی فلم کے طور پر بھی سامنے آنے والی ہے۔

فلم ’’سات دن محبت اِن‘‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ فلم کے مرکزی کردار آپس میں کیسے ملتے ہیں یا ان کا آپس میں تعلق کیسے قائم ہوتا ہے۔پہلے ٹیزر کے بعد یہ اندازے بھی غلط ثابت ہوتے دکھائی دیتے ہیں کہ فلم میں جاوید شیخ منفی کردار میں نظرآئیں گے، کیوں کہ فلم کے گزشتہ ماہ 17 اپریل کو جاری کیے گئے ٹیزر میں بظاہر انہیں منفی کردار میں دکھایا گیا تھا۔

ٹریلر میں جاوید شیخ کو منفی انداز میں دکھائے جانے کے بجائے انہیں جن اور بھوت کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو بظاہر فلم کے مرکزی ہیرو یعنی شہریار منور کو مشوروں سے بے وقوف بناتے یا پھر زیرو سے ہیرو بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔فلم ’’سات دن محبت اِن‘‘  کے ٹریلر کی ریلیز کے فوری بعد ہی سوشل میڈیا پر شائقین نے اس کی تعریفیں شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹریلر نے ماضی کی محبت کا تازہ کردیا۔جبکہ انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان اور شہرہار منور فلم میں جادو کرتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ فلم میں میرا سیٹھی، آمنہ الیاس، عامر قریشی، حنا دلپذیر اور عدنان شاہ ٹیپو بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں