جانیے پاکستان کی 5 امیر ترین شخصیات کون ہیں؟ اور ان کے کل اثاثے کتنے ہیں؟

پاکستان کی 5 امیر ترین شخصیات

پاکستان اس وقت دنیا کا تریپنواں (53) غریب ملک ہے اور آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں حکومتوں کی بدعنوانیوں اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک کی تین تہائی آبادی غریب سےغریب ترہوتی جا رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی دولت چند ہاتھوں میں سمٹتی جا رہی ہے۔ امیرامیر سے امیر تر ہوتا جارہا ہے جبکہ غریب غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے۔

پاکستان کے پانچ مشہور ترین آدمیوں کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون ہے اور ان کے پاس کتنے اثاثہ جات موجود ہیں۔

شاہد خان

شاہد خان اس وقت پاکستان کے امیر ترین افراد میں سے پہلے نمبر پر ہیں شاہد خان پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین ہیں اور امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ شاہد خان 1950کو پاکستان ہی میں پیدا ہوئے ۔

امیر ترین افراد

ان کی ذرائع آمدنی میں (Flex-N-Gate)  ( Jacksonville Jaguars) (Fulham F.C. )شامل ہیں۔ شاہد خان 8اعشاریہ سات ارب ڈالر کے ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ امیر ترین انسان ہیں۔ ‏

انور پرویز

پاکستان میں امیر ترین افراد کی لسٹ میں انورپرویز دوسرے نمبر پر ہیں دراصل یہ ایک پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین ہیں۔یہ بیسٹ وے کے فاؤنڈر اور چیئرمین بھی ہیں۔

امیر ترین افراد

بیسٹ وے پاکستان میں کام کرنے والی ایک بڑی سیمنٹ فیکٹری ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ملک میں 50 سے زیادہ کیش اینڈ کیری بھی ہیں۔ ان کے پاس اس وقت 3.4 ارب ڈالر کے اساس موجاثاثہ جات موجود ہیں۔

میاں محمد منشا

پاکستان کےامیرترین افراد میں تیسرا نمبرمیاں محمد منشا کا ہے۔ میاں محمد منشا 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ یہ پاکستان کے ایک بڑے بزنس ٹائیکون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  الیکشن میں سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے، الیکشن کمیشن
loading...

امیر ترین افراد

میاں محمد منشا ایک بہت انویسٹربھی ہیں اورنشاط گروپ آف انڈسٹری، مسلم کمرشل بینک کے سی ای او ہیں۔ ان کے پاس اس وقت 2.6 ارب کے اثاثہ جات موجود ہیں۔

میاں منشا کو 2004 میں پرویز مشرف کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی دیا جاچکا ہے۔

ملک ریاض

پاکستان کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھا نمبر ملک ریاض کا ہے۔ ملک ریاض ملک کے خیراتی کاموں میں سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نےملک کے بڑے بڑے شہروں میں بحریہ دسترخوان کے نام سے لنگر خانے بنوا رکھے ہیں۔ جہاں غرباء کوتین وقت کا کھانا دیا جاتا ہے۔

امیر ترین افراد

ملک ریاض رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں ان کا رئیل اسٹیٹ کا پروجیکٹ ایشیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ اس پراجیکٹ کا نام بحریہ ٹاؤن ہے ملک ریاض کے پاس اس وقت دو بلین ڈالر کے اثاثہ جات موجود ہیں۔

آصف علی زرداری

پاکستان کے امیر ترین افراد میں آصف علی زرداری پانچویں نمبر پرہیں آصف علی زرداری سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی شوہرہیں اور پاکستان کے سابقہ صدر بھی ہیں۔ آصف علی زرداری 1955 میں پیدا ہوئے ان کا آبائی شہر نوابشاہ ہے۔

امیر ترین افراد

یہ بڑےزمین دار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے بزنس ٹائیکون بھی ہیں۔ ان کا کاروبار دوبئی برطانیہ اور امریکہ تک پھیلا ہوا ہے۔ آصف علی زرداری کے پاس اس وقت 1.8 ارب ڈالر کے اثاثہ جات موجود ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں