آج آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج حمل
جولائی10  منگل۔ کسی معاملے میں دوسروں کیساتھ اختلاف ہو سکتا ہے۔ مہمانوں کی آمد مصروف رکھے گی۔رومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ سیرو تفریح کا موقع ملے گا۔ کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔

برج ثور

 جولائی10   منگل۔ کسی دوست کی طرف سے مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ بعض افراد آپ کے کام سے مطمئن نہیں ہونگے۔ بعض معاملات میں تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

برج جوزا

 جولائی10  منگل۔ کاروباری امور میں غفلت نہ برتیں۔ خفیہ ذریعہ معاش سے وابستہ امیدیں پوری نہ ہو سکیں گی۔ ناگہانی مسائل سے صدقات دعائوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اپنی صحت جسمانی سے غافل نہ رہیں۔

برج سرطان

 جولائی10 منگل۔ ملازمتی امور میں غفلت و لاپرواہی برتنے سے نقصان ہو سکتا ہے۔دور کے لوگوںسے رابطہ قائم ہو سکے گا۔ آپ اپنے خیالات و نظریات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔

برج اسد

 جولائی10    منگل۔ مہمانوں کی آمدو رفت رہے گی۔ ان کی خاطر مدارت کر سکیں گے۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔ کسی پرانے دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

برج سنبلہ

 جولائی10 منگل۔ ضروریات زندگی اور اپنی کسی من پسند چیز کی خریداری کر سکیں گے۔ خیالات کا مکمل اظہار ممکن ہو گا۔ آپکے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہو سکیں گے۔ رومانوی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔

برج میزان

loading...

 جولائی10  منگل۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ شریک کار کیساتھ اہم تبادلۂ خیال کر سکیں گے۔ رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہیگا۔ مگر احتیاط کی ضرورت ہو گی۔

مزید پڑھیں۔  عید پر مصالحہ بوٹی بنانے کا آسان طریقہ

برج عقرب

 جولائی10  منگل۔ گھر کی تزئین و آرائش میں توجہ رہے گی۔ رومانوی امور توجہ طلب ہونگے۔ اپنے کیرئیر کی بہتری کیلئے افسران بالا سے تعاون کریں۔ آرائش و تزئین کے امور میں دلچسپی رہے گی۔

برج قوس

 جولائی10 منگل۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ حالات میں بہتری کیلئے پلاننگ کی ضرورت ہے۔ اہل خانہ کا تعاون بعض امور حسب منشاء طے کرنے میں مدد دے گا اور گھر کی مرمت کا کام ہو سکے گا۔

برج جدی

 جولائی10  منگل۔ اپنی صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں اس کے لیے آپ کو آرام کیلئے وقت نکالنا ہو گا۔سفر کا پروگرام ملتوی کرنا بہتر رہے گا۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ مالی امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔

برج دلو

 جولائی10  منگل۔ اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں۔ نت نئے آئیڈیاز کامیابی کا راز ہونگے۔ آگے بڑھنے کی جستجو اور معاملات میں رسک لے سکتے ہیں۔ اخراجات پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

برج حوت

 جولائی10  منگل۔ دفتری امور میں توجہ رہے گی۔ بعض امور میں شریک کار کا ساتھ رہے گا۔ دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ اور شراکتی امور میں شریکِ کار کیساتھ تعاون کریں۔ کوئی گھریلو مسئلہ سر اٹھا سکتاہے۔

———————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں