نہار منہ 7 غذائیں صحت کیلئے شدید نقصان دہ ہیں

صحت

نہار منہ 7 غذائیں صحت کیلئے شدید نقصان دہ

ضروری نہیں کہ جو ہمیشہ کھانے کا دل چاہے، ہم وہی کھائیں۔ صبح اٹھنے کے بعد ہم سب سے پہلے جو غذاء کھاتے ہیں، یہ باقی گزرتے دن ہمیں ایکٹو رکھنے کے لیے بےحد اہم ہے۔
مصالحے دار پکوان

خالی پیٹ مصالحے دار پکوان کھانے سے معدے میں ایسی تیزابیت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس سے دیر تک پیٹ میں تکلیف ہوتی رہے۔ اس سے نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
صحت

میٹھے کھانے یا میٹھے مشروبات

ویسے تو لوگ ایسا مانتے ہیں کہ صبح ناشتے میں ایک گلاس جوس کا پینا مثبت عمل ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ خالی پیٹ جوس کا ایک گلاس آپ کے لیے کافی خطرناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند پوری کرکے اٹھنے کے بعد آپ کا جسم اتنا ایکٹو نہیں ہوتا اور فوری طور پر جوس معدے پر کافی بھاری پڑ سکتا ہے۔

صحت

کولڈ ڈرنکس

کولڈ ڈرنکس تو ویسے ہی صحت کے لیے مضر مانی جاتی ہیں، لیکن ان کو خالی پیٹ پینا متلی اور گیس جیسے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ خالی پیٹ کولڈ ڈرنکس پینے سے اس میں موجود ایسڈز پیٹ میں موجود تیزابیت سے جاملتے ہیں، جس کے باعث پورے دن طبیعت عجیب رہ سکتی ہے۔

loading...

صحت

ٹھنڈے شیکس/ جوس

کوشش کریں کہ صبح جب بھی اٹھے خالی پیٹ ہمیشہ نیم گرم پانی پیئے، ٹھنڈے مشروبات جیسے پھلوں کے شیکس یا جوس خالی پیٹ پینے سے ہمارا نظام ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔صحت

ترش پھل

ترش پھلوں میں ایک ایسا ایسڈ موجود ہے جو خالی پیٹ پر کھایا جائے تو سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے، ان سے گیسٹرک السر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  تیز آندھی سے زیر تعمیر گھر کی چھت گر گئی ،3 ملبے تلے دب کر جاں بحق ،دو افراد شدید زخمی ہو گئے

صحت

کچی سبزی

کچی سبزیوں میں امینوں ایسڈ زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو خالی معدے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، ان سبزیوں کو نہار منہ کھایا جائے تو سینے میں جلن اور پیٹ درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صحت

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں