حقیقی احتساب کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،انتخابات کے ساتھ ساتھ احتساب بھی ہونا چاہئے، سراج الحق

ملک فرد ،خاندانوں اور جتھوں کے بجائے قانون و آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں،لوگ ایم ایم اے کی طرف رجوع کررہے ہیں، خار میں انتخابی جلسے سے خطاب

خار: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حقیقی احتساب کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،انتخابات کے ساتھ ساتھ احتساب بھی ہونا چاہئے۔ باجوڑ کے صدر مقام خار میں انتخابی جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں فرد،خاندان اور جتھوں کی حکمرانی ہو۔

loading...

انہوں نے کہا کہ میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ 25جولائی کو جماعت اسلامی باجوڑ کے دونوں حلقوں سے کلین سویپ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے عوام کی امید یں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں، ایک کرپشن فری پاکستان، کلین پاکستان اور گرین پاکستان ہی متحدہ مجلس عمل کا منشور ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی احتساب کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،انتخابات کے ساتھ ساتھ احتساب بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ملک فرد ،خاندانوں اور جتھوں کے بجائے قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، لوگ ایم ایم اے کی طرف رجوع کررہے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  راجہ ظفرالحق رپورٹ شائع نہ کرنا ختم نبوت پر حکومتی بدنیتی کا ثبوت ہے‘چودھری شجاعت حسین

اپنا تبصرہ بھیجیں