سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹرمحمد کیف کو پاکستانی ٹیم اور فخر زمان کی تعریف مہنگی پڑگئی

محمد کیف

ممبئی: بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف کو پاکستانی ٹیم اور اس کے اوپننگ بلے باز فخرزمان کی تعریف کرنی مہنگی پڑگئی۔

زمبابوے میں کھیلی گئی ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کے بعد بھارت کے لیے2000ء سے2006ء تک 13ٹیسٹ اور 125ون ڈے میچز کھیلنے والے 37سالہ محمد کیف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز فائنل میں کامیابی پر مبارکباد پاکستان، ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،

خاص طور پر فخر زمان نے اچھی اننگز کھیلی، وہ بڑے میچ کے پلیئر دکھائی دیتے ہیں‘‘۔محمد کیف کے اس ٹویٹ نے متعصب بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں، انھوں نے الٹی سیدھی باتیں کرنا شروع کردیں، ایک نے لکھا کہ ’ ’تم سے یہ امید نہیں تھی، تمہارا پاکستانی پریم جاگ گیا ‘‘۔آسٹریلیا کیخلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل مقابلے میں مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے فخر زمان نے کینگرو فاسٹ باؤلر جے رچرڈ سن کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل 46گیند وں پر 91رنز سکور کیے تھے

جس میں 12چوکے اور3چھکے شامل تھے،فخر زمان کے علاوہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی 37گیندوں پر43رنز سکور قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے5میچز میں 55.60کی اوسط اور4نصف سنچرویوں کی مدد سے 278رنز سکور کرنے والے فخر زمان کو ٹورنامنٹ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا ۔ اس کاکردگی کی بدولت اب فخر زمان نئی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز بن چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں۔  بھارت میں اداکار سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے آپہنچے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں