قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب

قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب

صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا

اسلام آباد: 25 جولائی کو عام انتخابات 2018 کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگیا۔

8 اگست کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی گئی تھی، جس میں اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کا کہا گیا تھا۔

loading...

صدر ممنون حسین نے گزشتہ روز سمری کو منظور کرتے ہوئے اسے پارلیمانی امور کو بھجوا دیا تھا۔

13 اگست کو ہونے والے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہوگا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں