وطن سے محبت پر مبنی تعلیم و تربیت دینے پر بھی زور، چین

حب الوطنی چین وطن

چین میں حب الوطنی کو فروغ دینے کے لئے ایک مہم چلانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت ملک کے دانشوروں کو وطن سے محبت کے حوالے سے تربیت دی جائیں گی

چین: غیر ملکی میڈیا کی معلومات کے مطابق اس مہم کا مقصد نئے دور میں وطن پرست جدوجہد اور اسٹیبلشمنٹ کے قیام کو آگے بڑھانا ہے۔ مہم کے ذریعے مدارس میں نظریاتی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔

چینی مدارس پر اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اس تازہ ترین اقدام میں ان سے قدم سے قدم ملاکر چلیں اور ملک کے نوجوان دانشور مدارس میں حب الوطنی پر مبنی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

loading...

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹس کے مطابق دانشوروں کو اپنی سیاسی شعور کو مضبوط کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ دانشوروں کو وطن سے محبت پر مبنی تعلیم و تربیت دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ پارٹی چاہتی ہے کہ دانشور اپنے عمل سے حب الوطنی کو فروغ دیں۔

چینی اخبار گلوبل ٹامز لکھتا ہے کہ حالیہ برسوں میں ملک میں حب الوطنی پر مبنی تعلیم میں کمی آئی ہے جس کے باعث حکومت مخالف مباحثے سننے میں آرہے ہیں۔

حالیہ مثال چین کی ایک نامور یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی ہے جنہوں نے ملک کے اعلیٰ حکام کی جانب سے حالیہ پالیسیوں کے خلاف انتہائی غیر معمولی اور سخت تنقید شائع کی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ڈی جے براوؤ بالی ووڈ حسینہ پر فدا ہو گئے, میڈیا کی خبروں کی زینت

اپنا تبصرہ بھیجیں