انجلینا جولی اور براڈپٹ کی طلاق نہ ہو سکی۔۔

انجلینا جولی اور براڈپٹ کی طلاق نہ ہو سکی۔۔

ہالی وڈ کی مشہورزمانہ اداکارہ انجلینا جولی اور اس کے خاوند کے درمیان طلاق کا مقدمہ مزید تلخ صورتحال اختیار کرگیا ہے، عدالت نے بچوں کو دونوں میاں بیوی کے ساتھ رہنے کا اختیار دیدیا ہے

واشنگٹن : امریکی ٹی وی کی معلومات کے مطابق انجلینا جولی اور براڈپٹ کے درمیان بچوں کی تحویل کے لئے د وسال سے جاری مقدمے میں تلخیا ں مزید بڑھ گئی ہیں۔

 انجلینا جولی نے الزام لگایا ہے کہ براڈپٹ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے معقول رقم نہیں دے رہا جبکہ براڈپٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کہ وہ بچوں کیلئے گھر خرید کردے چکاہے جبکہ 13لاکھ ڈالر گھر کے بلز کی مد میں ادا کئے ہیں۔

 جج نے کہا  کہ بچے کچھ دن ماں اور کچھ دن باپ کے ساتھ رہیں گے ۔

بعد ازا ں عدالت نے بچوں کو دونوں کے ساتھ رہنے کا اختیار دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں