بھارت کے شخص نے ایسا کام کردیا کہ دنیا حیران رہ گئی

بھارت کا سب سے بڑا دریائی جزیرہ بالکل بنجر تھا جس کو ایک باہمت شخص نے شجرکاری کے ذریعے ہرا بھرا کر دیا اور اس کو 550 ایکڑ وسیع جنگل میں تبدیل کر دیا

آسام  : اس باہمت شخص کا نام یا دیو پاینگ ہےجنہوں نے 1979 میں  دریائے برہم پترا کے سب سے بڑے جزیرے ماجولی کو دیکھا جہاں درخت نہیں تھے اورکئی سانپ گرمی سے مرگئے تھے۔ یہ جزیرہ دھیرے دھیرے گھل کر ختم ہورہا تھا۔اس وقت یادیو پاینگ کی عمر 16 برس تھی۔

یادیو پاینگ کی پرانی تصویر جس میں وہ ایک پودا کاشت کررہے ہیں۔ فوٹو: یادیو فیس بک پیج

اگرچہ ماجولی جزیرہ اب بھی دریائی پانی  سے  خطرے میں ہے  کہ وہاں  سیلاب کا خطرہ ہے اور گزشتہ 70 برس میں سکڑ کر نصف رہ گیا ہے لیکن یادیو اس تباہی کو روکنےکے لیے تنِ تنہا کھڑے ہیں اور اس تباہی کو روکنے کے لیے اپنا پورا زور لگا رہے ہیں ۔ 1991 سے اب تک یہاں رہنے والے 35 دیہاتی پانی کے بہاؤ سے دریا میں غرق ہوچکے ہیں۔

یادیو پاینگ نے مسلسل 40 برس تک دن رات محنت کرکے اسے ایک گھنے جنگل میں بدل دیا ہے اور اب یہاں 100 ہاتھی ہر سال آتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی گینڈے، بنگال ٹائیگر اور دیگر ان گنت جانور اسے اپنا گھر بناچکے ہیں۔ ان جنگلات میں طرح طرح کے خوبصورت پرندے بھی موجود ہیں جو جنگل کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں ٗ گارنٹی دیتا ہوں ٗعام انتخابات وقت پر ہوں گے ٗوزیر اعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں