’’شاید آپ بھول گئی ہیں کہ آپ ایک مسلم خاتون ہیں، آپ کو اپنا مذہب تبدیل کرلینا چاہئیے، بھارتی اداکارہ سارہ خان تنقید کا نشانہ

سارہ خان
loading...

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان کو نامناسب اورمختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ صارفین نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے

ممبئی:  بھارتی ٹی وی کی ناموراداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس میں نظرآرہی ہیں۔ تاہم سارہ خان کی یہ تصویر صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور انہیں مختصر اور نامناسب لباس پہن کر تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صارفین نےکہا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کرکرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے لکھا  ’’شاید آپ بھول گئی ہیں کہ آپ ایک مسلم خاتون ہیں، آپ کو اپنا مذہب تبدیل کرلینا چاہئیے کیونکہ اسلام میں اس طرح کے لباس کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔‘‘

View this post on Instagram

📷 @immacoolgirll ♥️

A post shared by sara khan (@ssarakhan) on

ایک اور صارف نے لکھا ’’آپ مسلمان ہیں مغربی خاتون نہیں ہیں‘‘، جب کہ ایک اور صارف نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ’’شرم کرو سارہ خان، میں آپ سے بے حد متاثرتھی لیکن اب آپ مجھے بالکل پسند نہیں، آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں۔‘‘

دوسری جانب سارہ خان نے ان تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں۔‘‘

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  زندگی آپ کو ایسا سبق دیتی ہے دوست اور دوست نما دشمن کا پتہ چل جاتا ہے ، علی ظفر

اپنا تبصرہ بھیجیں