ثانیہ مرزا حمل کے دوران ٹینس کھیلنے آگئیں، دیڈیو دیکھیں

ثانیہ مرزا حمل کے دوران ٹینس کھیلنے آگئیں
loading...

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹرر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا حمل کے دوران ٹینس کورٹ میں آگئیں، وہ اپنی بہن انعم مرزا کے ساتھ ٹینس کھیلتی ہوئی نظر آئیں

ممبئی: ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں بہنیں آپس میں ٹینس کھیلتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انعم نے لکھا کہ ’’ جلد ماں بننے جا رہی ثانیہ سے کچھ گیند ہٹ کروا رہی ہوں‘‘۔ ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا بھی نیٹ کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

ثانیہ مرزا کے مداحوں نے حمل کی حالت میں ان کی ٹینس کورٹ میں واپسی کو خوب پسند کیا اور انہیں داد دی اور کہا کہ اس حالت میں بھی ثانیہ نے کھیل سے اپنی جنونی لگن کا ثبوت دیا ہے ۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں رواں سال اکتوبر میں ولادت متوقع ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نشے کی زیادتی، معروف فوٹو گرافر بلال سعید ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں