قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کے لیے 32 لاکھ دینے کا اعلان

کرکٹ ٹیم

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہے اور پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی دکھائے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی اور جسمانی فٹنس میں بہتری آئی ہے ۔ ہم نے متحدہ عرب امارات کے گرم موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے ایشیاء کپ کے لیے تیاریاں کی ہیں۔

loading...

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ تک پاکستان ٹیم کو مسلسل کرکٹ کھیلنا ہے۔ کوشش ہوگی کہ ایشیا ءکپ کے پہلے میچ سے ہی ردھم پکڑیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں اچھی ہیں اور ایشیاء کپ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ٹیم سب کی مشاورت سے ہی بنتی ہے ۔ ٹیم کو محمد حفیظ کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

محمد رضوان کو میرے متبادل وکٹ کیپر کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔ تمام نوجوانوں کھلاڑی ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر ایک قومی فریضہ ہے جس میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ اس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو ہو گا۔ڈیم فنڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم بتیس لاکھ روپے دے گی جس میں ہر کھلاڑی کےدو دو لاکھ روپے شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔  آصف علی زرداری اپنے آبائی شہر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں