واٹس ایپ کے زیادہ استعمال نے عین وقت پرلڑکی کی شادی رکوا دی

واٹس ایپ
loading...

شادی سے انکار کی انوکھی وجہ سامنے آگئی ہے۔ بھارتی ریاست یوپی میں دلہن کے زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی سے انکار کر دیا ہے۔

 ریاست اتر پردیش کے ضلع امڑوہا میں دلہن اور اس کے گھر والے بارتیوں کی راہ تکتے رہ گئے۔ دولہا کے خاندان کی جانب سے فون پر انکار کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکی واٹس ایپ پر زیادہ وقت گزارنے کی عادی ہے جس کی وجہ سے شادی نہیں کرسکتے۔

 دلہن کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ شادی نہ کرنے وجہ واٹس ایپ کا استعمال نہیں بلکہ جہیز کا مطالبہ ہے۔

پولیس کے مطابق دلہن کے والد کی مدعیت میں دلہا کے خاندان کے خلاف 65 ہزار جہیز مانگنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بھارتی شو بگ باس شلپا شندے نے جیت لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں