وزیراعظم عمران خان آج 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہونے والا ہے، وزیر اعظم پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق منصوبے کا باضابطہ افتتاح آج کریں گے، اسکیم کے تحت بے گھر افراد کو گھر دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انتظار کے دن ختم ہوگئے، حکومت کے اعلان کردہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا پلان تیار کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان آج منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

منصوبے کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سستے گھرتعمیر ہوں گے۔ حکومت کم آمدنی والے شہریوں کو آسان اقساط پر گھر تعمیر کرکے دے گی، وفاقی حکومت منصوبے کی نگرانی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اپنا گھر لینے کے خواہشمند افراد کے لیے نادرا کی مدد سے فارم تیار کیا جائے گا، جو مقررہ بینکوں کی شاخوں سے دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر کو ملک میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا تھا، اجلاس میں وزیراعظم نے بے گھر افراد کو سستے گھروں کی فراہمی کے منصوبے کی اونر شپ خود لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وزیر اعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں