فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ عامر خان کے لیے پریشانی بن گئ

amir -khan -actor-aajkalpk
loading...

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان  فلم” ٹھگز آف ہندوستان” کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کی تنقید سے پریشان دکھائی دینے لگے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان وہ شخص ہیں جو ہمیشہ شائقین کی جانب سے اپنی فلم کے حوالے سے آنے والے رد عمل پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

 یہ ہی وجہ ہے کہ وہ مذکورہ فلم کے (وی ایف ایکس) پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے کافی پریشان ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عامر خان تنقید کے بعد اپنی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور فلم کی ریلیز سے قبل اس میں مزید بہتری کے لیے کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

 واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن کی مذکورہ فلم 7 نومبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم میں کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم  کرداروں میں نظر آئیں گی۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں