آج قومی اور پنجاب اسمبلی کے دروازوں پر اپوزیشن اجلاس کرے گی

اپوزیشن

اسلام آباد: شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے احتجاجی پروگرام کا اعلان کردیا۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کے دروازوں پر آج اپوزیشن کے اجلاس طلب کرلیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں سابق سپیکر ایاز صادق نے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے طلب کرلیا۔

ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس کے گیٹ نمبر ایک کے باہر ہو گا۔ اجلاس میں پارٹی ارکان کو احتجاجی حکمت عملی کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔

loading...
Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں