اسٹریٹ آرٹسٹ کی پینٹنگ کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی

پینٹنگ
loading...

لندن: لندن میں اسٹریٹ آرٹسٹ کی بنائی گئی ایک پینٹنگ تقریباً 17 کروڑ روپے میں نیلام کردی گئی۔

نیلامی کے بعد پینٹنگ فریم سے نکل کر پر اسرار طور پر ٹکڑے ہونے لگی جس پر شرکاء حیرانی کی تصویر بنے رہے۔
برطانوی دار الحکومت لندن میں ایک اسٹریٹ آرٹسٹ کی بنائی گئی پینٹنگ 13 لاکھ 70ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 17کروڑ روپے) میں نیلام کردی گئی۔

معروف آکشن ہاؤس سوتھبے کی جانب سے نیلام کی جانے والی اس پینٹنگ کو Girl With Balloon کا نام دیا گیا تھا جس میں ایک بچی کے ہاتھ سے غبارہ فضاء میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

نیلامی کے بعد اچانک پینٹنگ پر اسرار طور پرفریم سے نکل کر ٹکڑے ہونے لگی جس پر شرکاء حیرانی کی تصویر بنے رہے تاہم بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ در اصل یہ بینکسے نامی فنکار ہی کی شرارت تھی۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں