پریتی زنٹا فلموں سے کنارہ کشی کے بعد بھی کس اداکار کی فلم کو انکار نہ کرسکیں

پریتی زنٹا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن اداکار سنی دیول کی فلم بھیا جی سپرہٹ کے لیے انکار نہیں کر سکی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور صرف کاروباری شخصیت کے طور پر اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی تھی۔

لیکن جب اداکار سنی دیول کا فون آیا اور انہوں نے مجھے اپنی فلم بھیا جی سپرہٹ میں کام کرنے کی پیشکش کی تو میں انہیں انکار نہیں کر سکی۔

 پریتی زنٹا نے کہا کہ فلم کی عکسبندی کے دوران بہت مزا آیا اور اسی دوران مزید 2 فلموں کی پیشکش ہوئی جو میں نے قبول کر لی۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں