بالی ووڈ اداکارہ ریکھا 64 برس کی ہوگئیں

ریکھا

بالی ووڈ اداکارہ ریکھا  آج اپنی 64 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ریکھا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1966 میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلم “رنگولا رتنم” سے کیا۔

گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے کرئیر شروع کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔

بالی وڈ فلم نگری میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی ریکھا اب تک 180 سے زائد فلموں میں کئی لازوال کردار نبھا چکی ہیں۔

انیس سو چھہتر میں ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔

1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دلادیا۔

اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد پسند کی گئی اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، اداکاری کے ساتھ ساتھ ریکھا کی رقص کی صلاحیتوں کو بھی فلم بینوں نے خوب سراہا۔

بولی وڈ فلم نگری کے لیے بے مثال خدمات انجام دینے والی ریکھا نےامراؤ جان ، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، گھر، مقدر کا سکندر، جدائی، جیون دھارا، سلسلہ، مجھے انصاف چاہیے، پھول بنے انگارے اور لجا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت لاتعداد ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ان کی فلموں میں ساون بھادو، نمک حرام، خون پسینہ، جیون دھارا، اگر تم نہ ہوتے، پھول بنے انگارے، زبیدہ اور دیگر کئی فلموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں