مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ویب سیریز میں گلوکاری بھی کریں گی

مہوش حیات

نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اب ویب سیریز کے لیے گلوکاری بھی کر رہی ہیں۔ فلم ’کراچی سے لاہور‘ اور ’لاہور سے آگے‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے وجاہت رؤف ویب سیریز بنانے جا رہے ہیں،

جس کے مرکزی کردار کے لیے انہوں نے اداکارہ مہوش حیات اور اداکار اسد صدیقی کا انتخاب کیا ہے۔

وجاہت رؤف  نے ویب سیریز میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکاروں کے حوالے سے تو پہلے ہی سوشل میڈیا پر اعلان کردیا تھا تاہم اب انہوں نے آگاہ کیا ہے کہ مہوش حیات ویب سیریز کے لیے گلوکاری بھی کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

Recording a song for our upcoming web series with @mehwishhayatofficial Yep, she’ll be singing too!

A post shared by Wajahat Rauf (@wajahatraufofficial) on

وجاہت رؤف نے انسٹاگرام پر مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ’ویب سیریز کے گانے کی ریکارڈنگ ہورہی ہے، جسے مہوش حیات گا رہی ہیں‘۔

مہوش حیات اس وقت سیریز کی عکس بندی میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار میں اسد صدیقی جلوہ گر ہوں گے۔

فی الحال اس ویب سیریز کے ٹائٹل کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اس کے ٹائٹل کا اعلان کردیا جائے گا۔

Spread the love
  • 18
    Shares

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  حمزہ علی عباسی کی فلم "پرواز ہے جنون" کا ٹریلر جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں