لذیذ ڈارک فج کیک بنانے کا طریقہ

ڈارک فج کیک

بچوں کو مختلف ذائقوں کے مزیدار کیکس کھانا بہت پسند ہوتا ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ  بڑے بھی کیک شوق سے کھاتے ہیں، تو کیوں نہ آج مزیدار سے ڈارک فج کیک سے سب کی تواضع کی جائے۔

لذیذ ڈارک فج کیک بنانے کے اجزاء

میدہ: 1 کپ
بیکنگ سوڈا: 3 چوتھائی چائے کا چمچ
چینی: نصف کپ
پانی یا اورنج جوس: نصف کپ
تیل: 4 کھانے کے چمچ
اورنج زیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
سرکہ: 1 کھانے کا چمچ
فروسٹنگ کے لیے
تیل: 2 کھانے کے چمچ
کوکو پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ
گرم پانی: 3 سے 4 کھانے کے چمچ
آئسنگ شوگر چھنی ہوئی: 1 کپ
اورنج پیل: سجاوٹ کے لیے

loading...

ڈارک فج کیک

ترکیب

میدہ، سوڈا اور کوکو پاؤڈر ساتھ چھان کر اس میں چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔

اوپر سے تیل، سرکہ اور پانی ڈال کر جلدی سے پھینٹ کر گریس اور لائن کیے ہوئے 8 انچ کے ٹن میں ڈال کر 25 منٹ کے لیے 180 سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔

بیکنگ کے بعد پوری طرح ٹھنڈا کرلیں اور پھر کیک کو سرو کریں۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں