سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے کو عمر قید

خالدہ ضیا

بنگلہ دیشی عدالت نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کو عمر قید کی سزاسنادی ۔مقدمےمیں دیگر 19 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔۔

بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کو سترہ برس قبل قتل کرنے کی ساز ش میں ڈھاکہ کی عدالت  نے گرفتار اپوزیشن لیڈر طارق رحمان کو عمر قید سنائی جب کہ 2 سابق وزیروں سمیت 19 دیگر ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔
2004 میں گرنیڈ حملے میں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد زخمی جبکہ 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
چیف پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ طارق رحمان شیخ حسینہ واجد کے قتل کے لیے سازش میں شریک تھے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں