آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دماغی صحت

عالمی فیڈریشن برائے مینٹل ہیلتھ  اور عالمی ادارہ برائے صحت کے زیر اہتمام دس اکتوبر کو دماغی صحت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں چار میں سے ایک شخص کو کسی حد تک دماغی صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت  ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ذہنی بیماریوں کے علاج معالجے پر بہت ہی کم رقم خرچ کی جاتی ہے۔

دماغی امراض میں پائی جانے والی  بیماری میں سب سے زیادہ بیماری ڈپریشن ہے۔ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں دماغی صحت کے ماہرین کی تعداد بہت کم ہے۔

loading...

زیادہ آمدنی والے ملکوں میں ایک لاکھ آبادی کے لیے سائکیاٹرسٹ کی تعداد غریب ملکوں کے مقابلے میں ایک سو پچاس گُنا زیادہ ہے۔ رواں سال کے لیے دماغی صحت میں عزت و وقار کو موضوع  بنایا گیا ہے۔

پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ دماغی اور اعصابی امراض کا شکار ہیں یہ تعداد دل کی بیماریوں اور کینسر کے مرض سے زیاد ہے۔ عالی ادار صحت کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں اعصابی بیماریاں موت کی بڑی وجہ بن رہی ہیں۔

حکومت کو ملک میں دماغی بیماریوں کے علاج کے لیے ہسپتال اور سہولتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں