بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے گھر سے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ سٹار

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں ستمبر کو بیٹے کی آمد ہوئی تھی، جس کے بعد سے مداح اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے، لیکن اب یہ انتظار ختم ہوگیا۔

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر 2 ماہ کے زین کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ‘ہیلو ورلڈمداحوں کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ کچھ لوگ زین کو ‘چھوٹا شاہد کپور’ بھی قرار دے رہے ہیں۔
بالی ووڈ سٹار
بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔
میشا کپور کی پیدائش پر بھی شاہد کپور نے ‘ہیلو ورلڈ’ لکھ کر اسی انداز میں اسے دنیا سے متعارف کروایا تھا۔یاد رہے بالی ووڈ سٹار نے انڈین فلم انڈسٹری کو کافی ہٹ فلمیں دی ہیں۔

loading...
Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں