سندھ کابینہ کی طرف سے بڑا فیصلہ آگیا

سندھ کابینہ

کراچی: سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے حکام نے بتایا کہ پولی تھین بیگ کی تیاری اور استعمال جرم ہے۔

جس پر کابینہ نے پولی تھین بیگ کے استعمال کے خلاف محکمہ ماحولیات کی سفارشات کی منظوری دے دی۔کیونکہ ان سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے

ترجمان کے مطابق 3 ماہ میں مرحلہ وار تمام اضلاع میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔

 خطرناک امراض میں مبتلا معمر قیدیوں کی رہائی کی منظوری

اجلاس کے دوران بیمار و معمر قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر 3 ماہ میں نئی لسٹ مرتب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ نے خطرناک امراض میں مبتلا معمر قیدیوں کی رہائی کی بھی منظوری دی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جیل کی میڈیکل کمیٹی معمر قیدیوں کی تفصیلات کابینہ کو ارسال کرے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے رہائی پانے والے قیدیوں پر نظر رکھی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے غیرملکی اور زرِ ضمانت نہ ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق قیدیوں کو سندھ حکومت ضمانت ادا کرکے رہا کرے گی۔

بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ، اسپیکر، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور 2 ایڈیشنل آئی جیز کو بلٹ پروف گاڑی دینے کی منظوری بھی دی گئی

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں