بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 4 شہری شدید زخمی

ایف سی بلوچستان

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

loading...

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی شہریوں میں ظہیر، ناصر، منیر اور شوکت شامل ہیں جن کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاؤں سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے مؤثر جواب دیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں