قصور: طلاق سے دلبرداشتہ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگادی ، پولیس انسپکڑ نے بچا لیا۔

قصور کے علاقے پھول نگر کی رہائشی 22 سالہ لڑکی طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر گھر سے نکلی اور لنک جمبر کینال میں چھلانگ لگادی۔لوگوں نے لڑکی کو چھلانگ لگاتے دیکھ کر شور مچا دیا۔شور سن کر موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ آفیسر انسپکٹر زاہد مقصود گاڑی سے اترے اور انہوں نے نہر میں چھلانگ لگادی اور لڑکی کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ موٹروے پولیس کے ایک انسپکٹر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچا لیا۔پولیس کے مطابق لڑکی نے طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق بعدازاں ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ٗجب یہ واقعہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آ ئی جی) موٹروے مرزا فاران بیگ کے نوٹس میں آیا تو انھوں نے انسپکٹر زاہد مقصود کو شاباش دی۔انہوں نے کہاکہ موٹروے پولیس حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہے۔( ذرائع این این آئی)

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں