آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
جنوری11 جمعرات۔
برج حمل
  جذبات پر قابو پانے کی کوشش کریں اور جلد بازی سے گریز کریں۔ ورنہ بعد میں پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔ یہ مسائل اگلے ہفتے حل ہو سکیں گے۔
برج ثور
  اپنی باتیں دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ شریکِ کار کا تعاون رہے گا۔ مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔
برج جوزا
  مثبت بات چیت سے معاہدے طے ہو سکیں گے۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ گھریلومعاملات مسائل کا شکار رہیں گے لیکن غصے اور جذبات سے یہ مسائل حل نہ ہونگے بلکہ مزید بگڑیں گے ۔ 
برج سرطان
 ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔ محبت سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے اور سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ نامکمل کام بخوبی انجام کو پہنچے گا۔ جس سے ڈپریشن میں کمی آئے گی۔
برج اسد
  شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے اور غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ صحت کا خیال رکھیں، آرام کے لیے وقت نکالیں۔
برج سنبلہ
  مالی مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا۔ لیکن بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔
برج میزان
  دوسروں کے مسائل کا حل اور بھروسے میں اضافہ اور اپنی باتیں دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ شریکِ کار کا تعاون رہے گا۔ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے لہٰذا اپنے غصے پر قابو رکھئے۔
برج عقرب
 دوست تعاون کریں گے۔ جس سے آپ کی پہلے کی زندگی میں مسائل کی نشاندہی ہو گی۔ آپ دماغ سے زیادہ دِل کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔
برج قوس
 شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔ خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔
برج جدی
  شریک حیات کا تعاون بھی رہے گا۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
برج دلو
  معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔
برج حوت
  روحانیت کے شوق میں اضافہ ہو سکے گا۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے اور کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔
———————————————————————————
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں