امریکی اداکارہ اوپرا ونفری 2020 میں امریکا کے صدراتی انتخاب میں حصہ لیں گی، قریبی ذرائع

واشنگٹن: معروف امریکی اداکارہ اور ٹی وی میزبان اوپرا ونفری نے 2020میں امریکا کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ان کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ونفری2020ء میں امریکا کے صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوں گی اور وہ اس سلسلے میں حتمی فیصلے کے اعلان پر غور کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کے دوران ونفری نے سیسل لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ قبول کیا اور اس دوران انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوسکتی ہیں۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق2020ء میں اوپرا ونفری ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد ہوسکتی ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں